Homeخبریںہم چاہتے ہیں کہ فلسطین پر کسی کا قبضہ نہ ہو، اسرائیلی...

ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین پر کسی کا قبضہ نہ ہو، اسرائیلی جارحیت کے خلاف تمام آپشنز پرغور جاری ہے : محمود عباس‎

غزہ (ہمگام نیوز) مانٹیرینگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ بیت المقدس ‘سرخ لکیر’ ہے اور اس کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں‌ کے بارے میں‌بات کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہا کہ اسرائیل فوجی کارروائی کر کے کھلے عام بین الاقوامی قوانین کو پامال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسا مستقل چاہتے ہیں جس میں فلسطین پر کسی کا قبضہ نہ ہو اور کوئی آباد کاری نہ ہو مگر اسرائیل القدس پر اپنا ’’اسٹیٹس کو‘‘ مسلط کرنا چاہتا ہے۔ صدر عباس نے کہا کہ القدس کے حوالے سے ہم تمام تر اختلافات بھلا کر ایک صفحے پر آ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر وحشیانہ جنگ مسلط کی ہے جب کہ فلسطینی قوم قابض دشمن کی جارحیت کے خلاف لڑ رہی ہے۔

صدر عباس نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہم روزانہ کی بنیاد پر امریکا سے رابطے میں ہیں۔ اسرائیلی جارحیت اور خلاف ورزیوں پر ہمارے پاس اسرائیل کےخلاف تمام آپشنز کھلے ہیں۔

Exit mobile version