سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںہندوستان نے کراچی حملے کی مذمت کردی، حملے میں پاکستان کی جانب...

ہندوستان نے کراچی حملے کی مذمت کردی، حملے میں پاکستان کی جانب سے تمام الزامات کی سختی سے تردید کردی

نئی دہلی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ہندوستان نے کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کی مذمت کردی اور ایسے کسی پاکستانی الزام کی سختی سے تردید کردی جہاں پاکستان نے ہندوستان پر اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستانی مرکزی حکومت نے کراچی میں اسٹاک ایکسچینج کے عمارت پر ہونے والے مسلح حملے کی مذمت کردی اور اس کو ایک “دہشت گردانہ عمل” قرار دیا اور ایسے کسی بھی الزام کی سختی سے تردید کردی کہ ہندوستان اس حملے میں ملوث ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری واستئو کا کہنا تھا کہ ہندوستان پاکستان کی طرح نہیں ہے، بلکہ ہندوستان یہ جُرات رکھتا ہے کہ کہیں پر بھی ہونے والے دہشت گرد حملے کو دہشت گردی ہی کہتا ہے چاہے وہ کراچی میں کیوں نہ ہو۔

انوراگ شری واستئو نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل میں ہندوستان کو ملوث نہیں کرسکتا۔ پاکستان کی اپنی حکومت بشمول ان کے وزیر اعظم ایک عالمی دہشت گرد کو شہید کہ سکتے ہیں مگر ہم ہندوستانی ایسا نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز