شنبه, مارچ 15, 2025
Homeخبریںہوشاب میں ہونے والے واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہیں قاتلوں کو...

ہوشاب میں ہونے والے واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہیں قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے: راجی بلوچ وومین فارم

کوئٹہ ( ہمگـام نیوز) ‏بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ھوشاب میں سیکورٹی فورسز کی گولہ باری سے کمسن بچی کی موت واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجی بلوچ وومین فارم انتظامیہ کی اس مجرمانہ غفلت اور دہشتگردی کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتی ہے‏ اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ معصوم بچی کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے

اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جب تک یہ ظالم نظام موجود رہے گا اس طرح کے واقعات مستقبل میں مزید تیزی سے پیش آئیں گے پھر چاہے وہ معصوم “رامز خلیل” کا قتل ہو یا پھر آج سے ایک سال قبل بلوچستان میں ایف سی کے ہاتھوں کراچی یونیورسٹی کے طالب علم حیات بلوچ کا قتل ہو یہ تمام تر واقعات اس فرسودہ نظام سے جڑے ہوئے ہیں اس لیے یہ لازم ہو چکا ہے کہ اب اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کی جدوجھد کو تیز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز