یکشنبه, اپریل 27, 2025
Homeخبریںہیرمند میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

ہیرمند میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

ہیرمند( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ ہیرمند شہر میں اینٹی نارکوٹکس فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان بلوچ شہری شہید ہوگیا۔

اس بلوچ شہری کی شناخت دوست محمد/ ہیرمند شہر کے گاؤں شادی خان سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نورمحمد صفرزئی فرزند عزیز کے نام سے بتائی گئی ہے۔

قابض فورسز نے اس نوجوان کی گاڑی پر فائرنگ کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

قاب فورسز کی فائرنگ سے اس کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ نور احمد خاندان کا واحد کمانے والا تھا اور اس کے والدین بھی نابینا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز