چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںہیلتھ منیجمنٹ کیڈر میں ڈینٹل سرجنز کی شمولیت خوش آئند اقدام ھے:بلوچ...

ہیلتھ منیجمنٹ کیڈر میں ڈینٹل سرجنز کی شمولیت خوش آئند اقدام ھے:بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں  حال ہی میں گورنمنٹ کی طرف سے ہیلتھ منیجمنٹ کیڈر کے رولز میں رد و بدل کر کے دیگر صوبوں کی طرح  بلوچستان میں بھی ڈینٹل سرجنز کی ہیلتھ منجمینٹ کیڈر میں شامل کرنے کو احسن اقدام قرار دیا  اور ڈینٹل سرجنز کے اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  بی ڈی ایف حکومت کے اس مثبت اقدام سے خوش ہونے کے ساتھ ، ساتھ کچھ تحفظات بھی ہیں ۔
نئے سروس رولز کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے کچھ پوزیشنز پر دیگر کیڈر کے ملازمین کی پوسٹنگ پر ہمیں سخت تشویشں ھے ،  اور اس کے ساتھ ساتھ 90% اور 10% کا کوٹہ بھی سمجھ سے بالاتر ھے،
بلوچ ڈاکٹرز فورم  مطالبہ کرتا ھے کہ فوری طور پر  ایکس کیڈر اور 10% کے رولز میں ترمیم کیا جاے، اور نئے سرے سے سروس رولز کا اجرا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز