سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںہیلتھ پروفیشنل الائونس کی کٹوتی قبول نہیں، بلوچ ڈاکٹرز فورم

ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی کٹوتی قبول نہیں، بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ
بیان میں کہا کہ ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی کٹوتی قبول نہیں ۔ صوبے کا واحد میڈیکل یونیورسٹی جس کے قیام کے لیے بھی ڈی ایف نے ہر فورم پر آواز اٹھایا اور ہر در پر حاضری دے کر منظور کروایا تھا کچھ افراد کی ذاتی انا اور ضف کی وجہ آجتک اپنا درست مقام حاصل نہ کر سکا اور سونے پے سہاگہ گورنر ہاؤس میں بیٹھے کچھ انتهائی تنگ نظر افسران کی مداخلت حالات کو اور بھی سنگین بنارہے ہیں ۔

بی ڈی ایف کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کے اس اکلوتے میڈیکل یونیورسٹی کے معملات کو سنجیدگی سے لے اور شخصی پسند نہ پسند پر ادارے کو کمزور کرنے والوں کا تدارک کرے اور فی الفور وائس چانسلر کے لیے سرچ کیمٹی بناے اور VC کی تقرری کیا جائے ۔

مزید براں ترجمان نے ڈاکٹروں کے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی کٹوتی کو ڈاکٹرز دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے سر کار خود نہیں چاہتی کہ حالات پر سکوں اور پر امن رہیں اس لیے آے روز وہ ایسے اقدامات کرتی رہتی ہے ۔

کہ سرکاری ملازم سڑکوں پر نکلیں اور دھرنے اور ھڑتالیں کریں وگرنہ اتنے سالوں سے ملنے والے HPAکو جس کے لیے بجٹ پہلے سے مختص ہے کو اچانک روکنا عجب ہے ۔ بجائے اس کے کہ اس مہنگائی میں سرکار کی طرف سے تنخوائیں نبر ہائی جاتی جو مل رہا تھا اس میں بھی کٹوتی ہورہا ہے بلوچ ڈاکٹرز فورم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوراBUHMS کے وائس چانسلر کی تقرری کی بجائے ۔
گورنر ہاوس میں موجود سازشی عناصر کی سرکوبی کی بجائے ۔ ڈاکٹرز کے
HPAکو فوری بحال کیا جائے ٹیچنگ الائونس کو بڑھایا جائے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز