یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںیمن: حوثی باغیوں کے 2 بمبار کشتیاں عرب اتحاد فوج کے ہاتھوں...

یمن: حوثی باغیوں کے 2 بمبار کشتیاں عرب اتحاد فوج کے ہاتھوں تباہ۔

یمن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحادی فوج نے کل بدھ کو بحر احمر میں حوثی باغیوں‌ کی دہشت گردی کے مقاصد کے لیے بھیجی گئی دو بمبار کشتیاں تباہ کر کے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں‌ نے دو بمبار کشتیوں کے ذریعے خطے میں دہشت گردی کی ایک نئی سازش تیار کی تھی تاہم اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کر کے دونوں‌ کشتیوں کو تباہ کر دیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں‌ بمبار کشتیوں‌ کو یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ سے روانہ کیا گیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں المالکی نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے بحر احمر میں عالمی تجارتی قافلوں اور بین الاقوامی امن کو تباہ کرنے دانستہ سازشیں کی جا رہی ہیں۔ بمبار کشتیوں کے ذریعے دہشت گردی کی کوشش بھی انہی سازشوں کا حصہ ہے۔

کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر کو بیلسٹک میزائلوں، ڈرون طیاروں اور بمبار کشیتوں کے ذریعے خطے کا امن تباہ کرنے کی سازشیں شروع کررکھی ہیں اور وہ الحدیدہ کو اپنے دہشت گردانہ مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بمبار کشتیوں اور ڈرون طیاروں‌کے ذریعے حملوں کی کوشش اقوام متحدہ کے زیرنگرانی یمن میں جنگ بندی کے حوالے سے اسٹاک ہوم میں طے پانے والے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز