Homeخبریںیمن سے سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بارودی سرنگ کو...

یمن سے سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا

ریاض(یمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپوٹس کے مطابق سعودی عرب کے علاقے جازان میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الغامدی نے بتایا کہ یمن سے سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے ایک باردوی سرنگ کو قبضے میں لے کر فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق بارودی سرنگ پانی کے ذریعے یمن سے بہتے ہوئے جازان کے ایک وادی میں آ گئی تھی۔ باردوی سرنگ کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ کر اسے ناکارہ بنا دیا۔

Exit mobile version