یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںیمن میں اتحادی افواج کا آپریشن جاری ،60 حوثی باغی جانبحق

یمن میں اتحادی افواج کا آپریشن جاری ،60 حوثی باغی جانبحق

ریاض (ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق یمن میں اتحادی افواج کا آپریشن جاری ہے اس آپریشن کے نتیجے میں60 حوثی باغی جانبحق ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان برگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مارب میں حوثی باغیوں کے خلاف 8 عسکری آپریشن کیے گئے –

عربی ٹی وی چینل سبق نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں اتحادی فوج کے ترجمان برگیڈیئر المالکی نے مزید بتایا کہ اتحادی أفواج کے حملوں میں 60 سے زیادہ حوثی دہشتگرد مارے گئے اور ان کی 5 عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گیئں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز