نیویارک (ہمگام نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں گزشتہ دو ہفتے سے جاری جنگ میں اب تک519 افراد ہلاک اور1700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے امداد ی سربراہ ویلیری ایموس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق یمن جنگ میں گزشتہ دو ہفتے کے دوران اب تک519 افراد ہلاک اور1700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں شہری سخت لڑائی میں پھنسے ہوئے ہیں جن کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو جنگ میں پھنسے شہریوں کی زندگیوں بارے شدید تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے جنگ میں شامل فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتالوں، سکولوں، مہاجرین کیمپوں، سویلین انفراسٹرکچر کو ہدف بنانے سے گریز کرےں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔