یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںینگ ڈاکٹرز اور وزیراعلیٰ کے درمیان مذاکرات ناکام، ڈاکٹرز کا ریڈ زون...

ینگ ڈاکٹرز اور وزیراعلیٰ کے درمیان مذاکرات ناکام، ڈاکٹرز کا ریڈ زون میں دھرنا دینے کا اعلان

کوئٹہ(ہمگام نیوز)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو سے مذاکرت نتیجہ خیز نہ کی صورت میں سے ایمرجنسی سروسز سے دستبردار ہونے اور کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دینے اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنما ڈاکٹر حنیف لونی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر حنیف لونی نے کہا کہ ہمارے تین بڑے مطالبات ہیں جن میں محکمہ صحت کی پالیسی،سروس اسٹریکچر،اور ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیر اعلی مذاکرت میں سنجیدہ نہیں ہیں،ہمارے گرفتار ڈاکٹرز دس روز سے جیل میں ہیں مگر ہمنے عوام کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے انتہائی قدم نہیں اٹھایا ہے ڈاکٹر حنیف لونی نے کہا کہ مذاکرت نتیجہ خیز نہ ہوئے تو ایمرجنسی سروسز سے دستبردار ہو کرریڈ زون میں دھرنا دیں گے،ڈاکٹر حنیف لونی نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز صرف بلوچستان ہی میں نہیں بلکہ ملک گیر سطح پر ایمرجنسی سے دستبردار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز