کوئٹہ(ہمگام نیوز)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن،پیرامیڈیکس اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے کورونا ویکسینیشن کے 10روزہ مہم کے بائیکاٹ اورکل احتجاجی ریلی نکالنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں،عوام اور سول سوسائٹی کی اپیل پر ایمرجنسی سروسز سے بائیکاٹ کااعلان نہیں کیا ہے،مذاکرات کے بعد پرامن ڈاکٹرز کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ ہے،ایسے مجرمانہ ہتھکنڈے کسی صورت قابل قبول نہیں،ہسپتالوں کی مشینری خراب،سالوں پرانے طبی آلات استعمال کئے جارہے ہیں،آواز بلند کرنے پر ڈاکٹرز کو جیلوں میں ڈال دیاجاتاہے،حکومت نااہلی چھپانے کی بجائے کارکردگی کی بہتری پر توجہ دیں۔اس بات کااعلان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ڈاکٹر حفیظ مندوخیل، ڈاکٹر حنیف لونی، ڈاکٹر فیض اچکزئی،پیرا میڈیکس کے حافظ عثمان زہری،ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے ملک عزیز کاکڑ نے ڈاکٹرز ودیگر کے ہمراہ سول ہسپتال احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہاکہ حکومت کو مطالبات ماننے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھالیکن اس کے باوجود حکومت ٹھس سے مس نہیں ہوا اس لئے ہم حکومت کو ایک اور مہلت دے رہے ہیں کوئٹہ سمیت صوبے سرکاری کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز،الیکٹرو سروسز اور ان ڈور سروسز سے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا ینگ ڈاکٹرز نے سیاسی جماعتوں،عوام اور سماجی حلقوں کی اپیل پر ایمرجنسی سروسز بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیاہے لیکن ہم واضح کرناچاہتے ہیں کہ اس فیصلے کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے،حکومت وقت نے ڈاکٹروں کوہتھکڑیاں پہنا جیلوں میں ڈال دیا ہے ملک دیگر صوبے تعلق رکھنے والے ینگ ڈاکٹرز کوئٹہ پہنچ گئے ہیں،لیکن ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے محکمہ صحت کے زیراہتمام 10روزہ کورونا ویکسین مہم سے بائیکاٹ کیاجاتاہے انہوں نے کہاکہ ہم نے صحت کے شعبہ میں اصلاح کی بات کی حکومت اگر عوام کی سسکی نہیں سنناچاہتی تو ہوش کے ناجن لیں وزیر اعلی میرعبدالقدوس بزنجو بیمار ہوئے تو کراچی چلے گئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز مریضہ کا انتقال آکسیجن کی کمی کے باعث ہوا ہسپتالوں میں مشین ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے محکمہ صحت کے آفیسران مشینری کی خریداری تو کرلیتے ہیں لیکن اس کی مرمت کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوتا کیونکہ اگر معاہدہ ہوتاہے تو پھر کرپشن کا راستہ بند ہوگا اور کمپنی مشینری کی تعمیر ومرمت کی ذمہ دار ہوگی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہماری تحریک عوام کے لیے ہے عوام ہمارا ساتھ دیں، اس وقت ملک بھر کے ینگ ڈاکٹرز ہمارے ساتھ ہیں،ینگ ڈاکٹرز کے حق میں ہم آواز اٹھاتے رہیں گے نااہل حکومت نے عوام کی سہولیات کے لئے نکلے ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گرفتار ڈاکٹروں کو رہا نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گاملک بھر میں ینگ ڈاکٹرز سروسز کا بایکاٹ کر سکتے ہیں۔ہمارے مطالبات ماننے کے باوجود رات 3بجے پرامن ڈاکٹرز کوگرفتار کیاگیا ہم آج 12بجے سول ہسپتال سے ایک پرامن ریلی نکال رہے ہیں،کورونا کے وقت ڈاکٹر مسیحا تھے آج وہی ڈاکٹر جیل میں ہیں،وائی ڈی اے بلوچستان سے یکجہتی کرتے ہیں اس طرح کا ناروا رویہ رکھا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں تمام دنیا اپنے مسیحاں کو نواز رہی ہے لیکن حکومت نے ڈاکٹرز کو باہر نکلنے پر مجبور کیا۔ کورونا میں کام کرنے والے جیلوں کے پیچھے ہیں یہ مسئلہ صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ پنجاب، اسلام آباد کا ہے اگر ڈاکٹرز کو رہا نہیں کیا گیا تو پورے پاکستان میں تحریک شروع کیا جائے گا۔ پیرامیڈیکس کے رہنماؤں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کااتحاد برقراررہے گا،پیرامیڈیکس سٹاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ صوبے بھر میں نرسز کی کمی ہے لیکن حکومت مسائل کے حل پر توجہ نہیں دے رہی۔