Homeخبریں یورپی یونین سمٹ میں انسانی اسمگلرز کے خلاف فوجی کارروائی پرغور

یورپی یونین سمٹ میں انسانی اسمگلرز کے خلاف فوجی کارروائی پرغور

برسلز( ہمگام نیوز) یورپی یونین کے لیڈران آج ایک ہنگامی سربراہی اجلاس میں پناہ گزینوں سے متعلق نئی پالیسیوں پر بحث کریں گے۔ برسلز میں یورپی یونین کے اس ایک روزہ سربراہی اجلاس میں بحیرہ روم کی نگرانی کے امور پر فیصلہ کیا جائے گا تاکہ مزید پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں لیبیا میں موجود انسانوں کے اسمگلروں کے گروہوں کے خلاف فوجی کارروائی کے امکان پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق برسلز میں یورپی رہنما جن منصوبوں پر بات کریں گے، اُن کا تعلق انسانی حقوق سے نہیں بلکہ سلامتی اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیوں سے ہے۔

Exit mobile version