Homeخبریںیورپی یونین کی "امن کی اپیلیں” دوغلا پن کےسوا کچھ نہیں۔ روس

یورپی یونین کی “امن کی اپیلیں” دوغلا پن کےسوا کچھ نہیں۔ روس

ماسکو (ھمگام نیوز) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک کی جانب سے امن کی اپیلیں دوغلے پن کے سوا کچھ نہیں۔

اپنے ایک جاری کردہ تحریری بیان میں زاہرووا نے گزشتہ روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں منعقدہ یوکرین یورپی یونین سربراہی اجلاس پر روشنی ڈالی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک جنگ کے معاملے میں یوکرین کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔ اس سربراہی اجلاس نے ایک بار پھِر ثابت کر دیا ہے کہ یورپی یونین روس کو کمزور کرنے اور امریکی اور نیٹو کے تسلط کے دوام کی خاطر کیف انتظامیہ کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یورپی یونین کے یوکرین جنگ کے لئے 12 بلین یورو مختص کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے زاہرووا نے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات نے عوام کی ہلاکتوں کا راستہ ہموار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “جنگ جتنی لمبی ہوتی ہے، ہو” کی منطق کے ساتھ جنگی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہونے کا اعلان کرنے کے بعد یورپی یونین ممالک کی طرف سے اس طرح کی امن کی اپیلیں دوغلے پن کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

ماریہ زاہرووا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ روس ،یوکرین میں جاری “اسپیشل فوجی آپریشن” کے اہداف کو عملی جامہ پہنائے گا اور اسے ہوا دینے والوں کے خواب چکنا چُور کر دے گا۔

Exit mobile version