Homeخبریںیورپی یونین 15000 یوکرینی فوجیوں کو تربیت دے گی

یورپی یونین 15000 یوکرینی فوجیوں کو تربیت دے گی

پیرس (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین یوکرین کے 15000 فوجیوں کو تربیت دے گی۔ اس امر پر یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔ یوکرینی فوجیوں کی تربیت کاسلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔

یورپین یونین کے رکن ممالک کے درمیان طے پانے والے منصوبے کے مطابق تربیتی امور کی تفصیلات کو اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں حتمی شکل دی جاسکے گی۔

ابتدائی فیصلے کے مطابق پولینڈ یورپین یونین سے وسائل کے حصول کے ساتھ تربیتی مقاصد کے لیے ایک ہیڈ کوارٹر قائم کرے گا۔ جبکہ بعض دیگر امور کو عملی شکل دینے کی ذمہ داری دوسرے رکن ممالک پر ہوگی۔

جرمنی کا اس تربیتی کے سلسلے میں کردار بھی اہم ہو گا۔ جیسا کہ جرمن چانسلر نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ جرمنی یوکرینی فوجیوں کو تربیت فراہم کرے گا۔ اسی طرح ڈنمارک کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ کے زیر قیادت تربیتی پروگرام 130 فوجیوں کی تربیت کا حصہ بنے گا۔

جرمنی کی وزارت دفاع کے ترجمان نے پیر کے روز کہا ‘ اس تربیتی منصوبے کے بارے میں کہنا ہے کہ جرمنی کا یورپی ممالک کے ساتھ قریبی کا رابطہ ہے اور نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

Exit mobile version