اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںیورپ میں 10ہزار سے زائد پناہ گزین بچے لا پتہ ہونے کا...

یورپ میں 10ہزار سے زائد پناہ گزین بچے لا پتہ ہونے کا انکشاف

لندن (ہمگام نیوز)یورپی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں 10ہزار سے زائد پناہ گزین بچے لا پتہ ہیں ، بچوں تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ان بچوں کو جنسی غلام بنائے جانے کا خدشہ ہے۔مہلک ہتھیاروں کی تباہ کاریوں سے جان بچا کر بہتر مستقبل کی امید لئے چمکتے دمکتے یورپی ممالک میں داخل ہونیوالے ہزاروں معصوم پناہ گزین بچوں کا مستقبل تاریکی میں چھپ گیا۔یورپی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ 10ہزار سے زائد مہاجر بچے یورپ میں لا پتہ ہیں جنہیں جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ بچے گزشتہ 18 سے 24 مہینوں کے درمیان لا پتہ ہوئے ، صرف اٹلی میں ہی لا پتہ ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز