یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںیوم شہدائے بانک کریمہ: کراچی سمیت بلوچستان بھر میں تقریبات کا انعقاد...

یوم شہدائے بانک کریمہ: کراچی سمیت بلوچستان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی، شال، تربت، ڈی جی خان، بارکھان، حب، اوتھل، خضدار اور پنجگور کے ترجمان نے اپنے مشترکہ بیان میں بانک کریمہ کے یوم شہادت کے موقع پر کراچی سمیت بلوچستان بھر میں تقریبات کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانک کریمہ کی بے مثال کردار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ گوکہ بانک کریمہ جسمانی طور پر قوم سے جدا کر دیے گئے ہیں مگر بانک کریمہ کا فکر و فلسفہ، جدوجہد اور قربانیاں تاابد زندہ رہیں گے اور ہر آنے والی نسل کی فکری و علمی بالیدگی میں کردار ادا کرینگے۔ بانک کریمہ نے بطور رہنما بلوچ قومی شناخت اور حقوق کی جدوجہد کی اور بلوچ سماج میں خواتین کے حقیقی کردار کا تعین کیا جبکہ انہوں نے بطور ایک خاتون قوم کی رہبری اور رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہوئے بلوچ سماج کی حقیقی اقدار و روایات کی ترجمانی کی ہے۔ بلوچ خواتین کو بانک کریمہ کی راہ پر چلتے ہوئے ہر محاذ پر اپنی قومی زمہ داریوں کو سرانجام دینا ہوگا اور اس سلسلے میں بانک کریمہ کی زندگی، جدوجہد، فکر و فلسفہ اور باہمت و جرات کردار ایک مشعل راہ ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بانک کریمہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، بی وائی سی شال میں بانک کریمہ کے حوالے سے بلوچ وومن فارم کی جانب سے ہونے والے پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ہر طرح کی معاونت فراہم کرے گی۔ جبکہ بانک کریمہ کی جدوجہد، ناقابل فراموش کردار اور انگنت قربانیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے بلوچستان کے مختلف علاقوں، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، ڈی جی خان، بارکھان، حب چوکی، اوتھل، خضدار اور دیگر علاقوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں بلوچ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ بلوچ قومی رہنما شہید بانک کریمہ بلوچ کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بلوچستان میں بھر میں ہونے والے تقاریب میں بھر پور شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز