شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںیونان میں خوفناک آتشزدگی سے صورتحال سنگین

یونان میں خوفناک آتشزدگی سے صورتحال سنگین

اینتھز (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یونان کے جنگلات میں لگی ہولناک آتشزدگی کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے

اطلاعات کے مطابق ملک میں جمعے کے روز بھی آگ لگی رہی جس کی وجہ سے شمالی ایتھنز میں صوبہ ایلیس کے جزیرے ایویا اور پیلوپونیسوس کے سینکڑوں خاندان اپنے گھر خالی کر کے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرگئے، ہولناک آتشزدگی کے باعث کئی مکانات تباہ ہوگئے اور ہزاروں ہیکٹر پر قائم جنگلات جل کر خاکستر ہوچکے۔

ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے جھلسنے کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں، گذشتہ روز چوالیس افراد کو مخلتف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

یونان کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران بجلی کا کھمبے گرنے سے اڑتیس سالہ شخص شدید زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لئے اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے چل بسا۔

زرائع کے مطابق اس وقت یونان کے مخلتف حصوں میں چھپن مقامات پر ہولناک آگ لگی ہوئی ہے، جس کے باعث صورت حال انتہائی خطرناک ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یونان ان دنوں گرمی کی شدید ترین لہر کا سامنا کررہا ہے، درجہ حرارت بڑھنے کے باعث یونان کے جنگلات میں آگ لگنے سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

یونانی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یونان کو تیس سالوں میں بدترین گرمی کی لہر کا سامنا ہے، یونان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے جبکہ اس ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت مزید بلند ہوگا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز