یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںیوکرائنی بحران ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے : نیٹو

یوکرائنی بحران ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے : نیٹو

برسلز(ہمگام نیوز )یوکرائن نیٹو میں شامل نہیں اس لئے سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے رکن ملک جیسا رویہ نہیں اپنا سکتے :انٹرویونیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہاہے کہ یوکرائنی بحران نیٹو کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرائن میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہاہے کہ یوکرائنی بحران نیٹو کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرائن میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں، تاہم وہ نیٹو میں شامل نہیں اس لئے اس کے متعلق ایسا رویہ نہیں اپنایا جا سکتا جو کسی رکن ممالک کے بارے میں اپنایا جاتا ہے تاکہ اسکی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت اہم ترین مقصد منسک معاہدے کو عملی شکل دینا ہے تاکہ جنگ بندی ہو سکے ۔یوکرائن میں محاذ سے بھاری ہتھیار بھی ہٹائے جانے چاہئیں اور شورش زدہ علاقوں کی موثر نگرانی ہونی چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز