کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے روس سے جنگ کے لیے جیل سے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے. یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ اگر یوکرین روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے تو وہ فوجی تجربہ رکھنے والے قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے پیر کو کہا کہ روس کے خلاف جنگ کے لیے ان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن کے پاس جنگ کرنے کا تجربہ ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “ایسا فیصلہ کرنامشکل ضرور ہے، لیکن یہ ملک کی سلامتی کے لیے ناگزیر بھی ہے۔ ایسے وقت میں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں۔انہوں نے کہا کہ رہا کیے جانے والے قیدی جنگ زدہ علاقوں میں اپنے ملک کے لیے لڑیں گے۔اس درمیان یوکرین کے وزیر داخلہ نے کہا کہ روس کے حملے میں اب تک 14 بچوں سمیت 352 یوکرینی شہری مارے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 1684 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 116 بچے ہیں۔ دوسری جانب روس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج صرف یوکرین کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہی ہے اور یہاں کے عام شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ روس نے اس جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ہے، لیکن یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اس کی جوابی کارروائی میں تقریباً 5300 روسی فوجی مارے گئے ہیں.