سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںیوکرین بارڈر پر کشیدگی: روس، امریکا کے درمیان آج پھر مذاکرات ہونگے

یوکرین بارڈر پر کشیدگی: روس، امریکا کے درمیان آج پھر مذاکرات ہونگے

جنیوا(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق یوکرین کے بارڈر پر کشیدگی کم کرنے کیلئے روس اور امریکا کے درمیان آج پھر جنیوا میں مذاکرات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی سیکٹری دفاع انٹونی بلنکن اور روس کی نمائندگی اس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروو کریں گے۔
جنیوا، برسلز اور ویانا کے بعد یہ اس حوالے سے چوتھی ملاقات ہوگی۔
یاد رہے کہ روس نے اپنی ایک لاکھ مسلح افواج یوکرین کی سرحدوں پر کھڑی کی ہوئی ہیں اور وہ اس بات کے خلاف ہے کہ یوکرین اور اس کی سرحد کے ساتھ موجود ممالک کو نیٹو اتحاد میں شامل کیا جائے۔
دوسری جانب امریکا اور نیٹو کا موقف ہے کہ یہ ممالک اپنی خوشی سے نیٹو کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور ہر ملک کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ کس کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتا ہے۔

روس اس موقف کو مغرب کے ساتھ اپنے سابق معاہدوں کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔ وہ کسی بھی صورت میں مغربی افواج اور میزائلوں کو دفاع کے نام پر اپنی سرحد پر نہیں دیکھنا چاہتا جبکہ یورپ ان افواج کی مسلسل موجودگی کو یوکرین کیلئے خطرہ سمجھتا ہے۔

اس صورتحال میں روس کے ساتھ مذاکرات کا یہ اگلا دور منعقد ہو رہا ہے۔ امریکا اور نیٹو نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز