Homeخبریںیوکرین: دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز روسی بمباری سے تباہ

یوکرین: دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز روسی بمباری سے تباہ

کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے گوسٹومیل ہوائی اڈے پر ایک تباہ حال ہلال نما ہینگر کے نیچے دنیا کے سب سے بڑے طیارے ملبہ بکھرا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ روس کے اس بیہمانہ جنگ کی یادگار ہے جب ماسکو نے دارالحکومت کیئف پر چڑھائی کر دی تھی۔

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ انٹونوف اے این 225 ایک کارگو جہاز ہے جس کے پروں کی لمبائی کسی بھی دوسرے طیارے سے زیادہ یعنی 88 میٹر ہے، یہ روسی گولہ باری سے تباہ ہو گیا تھا۔ اس کی نوز پر ’مریا‘ تحریر تھا جس کا یوکرینی زبان میں مطلب ’خواب‘ ہے۔

یہ نام اب ہوائی اڈے پر جا بجا بکھرے ہوئے دھاتی ٹکڑوں اور گولہ بارود کے بڑے ڈھیر میں کھو گیا ہے۔ یہ طیارہ کبھی یوکرین کا قومی فخر تھا لیکن روسی فوجیوں کو شہر کے دروازوں سے باہر رکھنے کی لڑائی کے دوران اسے تباہ کر دیا گیا۔

جنگ زدہ ملک کے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی نے قومی پرچم کی پیلی اور نیلی دھاریوں والے دیو قامت طیارے کے ملبے سامنے کھڑے ہو کر کہا: ’ہم ایک تباہ شدہ ‘خواب’ کے پس منظر میں بات کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ سب دیکھنا جذباتی طور پر مشکل ہے کیونکہ میں جنگ شروع ہونے سے دو دن پہلے اپنی ٹیم کے ساتھ یہاں موجود تھا۔ یہ تب صحیح سلامت تھا۔

Exit mobile version