سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںیوکرین: روسی حملے میں بچوں کا ہسپتال تباہ

یوکرین: روسی حملے میں بچوں کا ہسپتال تباہ

کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق روسی فوجی کارروائی میں یوکرین کے ماریوپول میں بچوں کا ایک ہسپتال تباہ ہوگیا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ماسکو ‘جھوٹے دعووں’ کی بنیاد پر یوکرین پر کیمیاوی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک ہسپتال میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یہ روسی فوج کی براہ راست حملے کا نتیجہ ہے۔ حملے میں ہسپتال کی کھڑکیاں اور اندرونی دیواریں بھی اڑ گئیں۔ بچے اور دیگر افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

جنوبی ڈونیٹسک علاقے کے سربراہ کائرائلینکو نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے بتایا کہ اب تک ہسپتال کے 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے تاہم کہا کہ کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کوئی بچہ زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ میٹرنیٹی ہسپتال ماریوپل شہر کے مرکز میں واقع ہے۔ ہسپتال کے ساتھ بچوں کے علاج کا بھی ایک شعبہ ہے، جو حملے میں “تباہ” ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی پائلٹ نے جان بوجھ کر ہسپتال پر بم گرایا۔

واضح رہے کہ روسی فوج نے ماریوپل شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور شہریوں کے انخلاء کی اجازت دینے اور جنگ بندی کے وعدے کے باوجود انہوں نے اس پر بمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز