Homeخبریںیوکرین پر حملہ کرنے سے فیصلہ کن رد عمل سامنےآئے گا, امریکی...

یوکرین پر حملہ کرنے سے فیصلہ کن رد عمل سامنےآئے گا, امریکی صدر

واشنگٹن(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے صدر ولادمیر پوٹن سے ایک گھنٹہ طویل کال کے دوران کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملہ مغرب کی طرف سے فیصلہ کن اور تیز ردعمل سامنے لائے گا۔
واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین کے قریب موجود روسی افواج کسی بھی وقت حملہ کر سکتی ہیں۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ کال پیشہ ورانہ تھی اور کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔
یوکرین کے قریب روس کی فوجی تیاری اور عسکری سرگرمیوں میں اضافے نے ان خدشات کو ہوا دی ہے کہ روس حملہ کر سکتا ہے۔ دوسری جانب روس ایسے کسی منصوبے کی تردید کرتا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے پوٹین کو بتایا کہ امریکہ سفارت کاری اور “دیگر منظرناموں” کیلئے تیار ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ دونوں رہمناوؤں نے ان تمام امور پر براہ راست بات چیت کی جو امریکہ نے عوام میں اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا پوٹین سفارتی راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز