سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںیوکرین کی روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کرانے کی تجویز

یوکرین کی روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کرانے کی تجویز

کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے مشرقی حصے کے ایک علیحدگی پسند رہنما نے کہا ہے کہ ان کا علاقہ روس کے ساتھ دوبارہ شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم چاہتا ہے۔خود ساختہ لوہانسک پیپلز ری ریپبلک کے سربراہ لیونڈ پیسیشنک کے مطابق ان کا علاقہ بہت جلد ایک ریفرنڈم کا انعقاد کر سکتا ہے جس میں ووٹرز سے پوچھا جائے گا کہ آیا وہ اس علاقے کو روس کا حصہ بنانے کے حق میں ہیں۔
روس 2014 میں پھوٹنے والی بدامنی کے بعد سے لوہانسک اور اس سے متصل ڈونیٹسک کے علاقوں میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ یوکرین پر حملے سے قبل 21 فروری کو ماسکو نے ان دونوں حصوں کی یوکرین سے آزادی کو تسلیم کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز