کوئٹہ(ہمگام نیوز)بی این ایم رہنما رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“پر گذشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں اماراتی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ عبدالحفیظ زہری کے گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ حفیظ زہری ایک معروف بزنس مین ہیں۔ ان کے خاندان کو مقبوضہ بلوچستان میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اس لیے وہ اپنی جان بچانے کے لیے متحدہ عرب امارات منتقل ہو گئے۔ دبئی میں اس کی گرفتاری غیر منصفانہ ہے اور بلوچ متحدہ عرب امارات کے پڑوسی تعلقات کو خراب کر سکتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کو مقبوضہ پاکستانی بلوچ شہریوں پر ظلم و ستم کا آلہ کار بننے سے گریز کرنا چاہیے
واضح رہے کہ عبدالحفیظ زہری کو دبئی کی پولیس نے انکی رہائش گاہ سے جبری اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے-