Homeخبریںیو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ انتقال کر گئے، 40 روزہ...

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ انتقال کر گئے، 40 روزہ سوگ کا اعلان

ابو ظبئی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس امر کا اعلان امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘ نے جمعہ کے روز کیا ہے
صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفیہ کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع ہو گا۔
دبئی میڈیا دفتر کے ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کا کام بند رہے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق جمعہ کے روز سے ہو گا۔

Exit mobile version