شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریں1 ستمبر کو جرمنی کے شہر ہنوفر میں بلوچ خواتین گمشدگی خلاف...

1 ستمبر کو جرمنی کے شہر ہنوفر میں بلوچ خواتین گمشدگی خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئے گا،؛بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ہفتہ کے روز یکم ستمبر کو جرمنی کے شہر ہنوفر میں بی این ایم کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئے گا۔ یہ مظاہرہ پاکستان کی جانب سے بلوچ خواتین اور بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے اجتماعی سزا کے طور پر بلوچستان کے کونے کونے میں بلوچ عام شہریوں، خواتین اور بچوں کے اغوا میں تیزی لائی ہے اور احتجاج کرنے والوں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ ان مظالم کے خلاف دنیا کے مختلف ملکوں اور شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
ترجمان نے تمام قوم پرستوں، سماجی اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں شرکت کرکے پاکستانی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرکے انہیں روکنے میں ہماری مدد کریں۔ سوشل میڈیا کے صارفین سے گزارش ہے کہ اس دوران
#SaveBalochwomen
کا ہیشٹیگ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز