سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریں10رکنی افغان نیشنل آرمی کا کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے سدرن کمانڈ...

10رکنی افغان نیشنل آرمی کا کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے سدرن کمانڈ کے کمانڈرعاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق غیر اعلانیہ طور پر افغان فوجی وفد نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی پاکستانی فوج کے سدرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق افغان وفد نے پاکستانی فوج کے اعلی عہدیداروں کے سامنے یہ واضح طور پر کہا کہ شدت پسندی کےخاتمے کے لیے افغانستان جامع اقدامات کر رہا ہے اورافغان سر زمین پر جو قوتیں دہشت گردی پھیلا رہی ہیں وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ افغان وفد کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایسے جامع دو طرفہ اقدامات کی ضرورت ہے جوکہ زمینی حقائق پر مبنی ہوں ۔ اس ملاقات میں پاک افغان سرحد (ڈیورنڈ لائن ) کی منیجمنٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی تعاون اور رضا کارانہ کارروائی سے قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے۔پاکستان و افغان فوجی وفود کے درمیان ہونے والی اس اہم و غیر متوقع ملاقات میں سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مؤثر سکیورٹی میکنزم مرتب کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
10 رکنی افغان نیشنل آرمی کا اعلیٰ سطحی وفد 2 ایم ائی 17 ہیلی کاپٹروں میں کوئٹہ پہنچا ہیں۔ وفد کی قیادت افغانستان کی 205 کور کے کمانڈر میجر جنرل امام نظر کر رہے ہیں۔ اس وفد میں افغان 215 کور کے کمانڈر میجر جنرل ولی محمد اور دیگر سینیئر کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
ملاقات کے موقع پرپاکستانی فوجی حکام کا کہنا تھا بقول ان کے پاکستان و افغانستان سرحد کے محفوظ بننے سے افغانستان کے ساتھ، ساتھ پاکستان میں بھی قیام امن کی صورتحال پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
افغان فوجی وفد نےملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا کہ افغانستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ اپنی سر زمین سے ایسے عناصر کا خاتمہ کرے جن کی وجہ سے قیام امن کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے ۔ خطے کی تیزی کے ساتھ بدلتی صورتحال کے نقطہ نظر سے افغان فوجی وفد کا بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انھوں نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ افغان حکومت نے طالبان کو ایک بار پھر جامع مزاکرات کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز