یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںجھاؤ کا رہائشی نوجوان قابض فورسز ہاتھوں تشدد بعد جبری لاپتہ 

جھاؤ کا رہائشی نوجوان قابض فورسز ہاتھوں تشدد بعد جبری لاپتہ 

حب ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے قابض پاکستانی فوج نے جھاؤ پیلار کے رہائشی سخی داد ولد محمد بخش نامی یک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے دارو ہوٹل پر واقع ان کی ہمشیرہ کے گھر پر چھاپہ مارکر انھیں حراست میں لینے کے بعد لے گئے جبکہ اس دوران اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 اہلخانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں کیوں کہ وہ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے ان کے والد محمد بخش آنکھوں سے نابینا ہیں۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، نہیں تو فوراً رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز