سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریں11 اگست تاریخ کا ایک روشن سنہرا باب ہے -بلوچ سالویشن فرنٹ

11 اگست تاریخ کا ایک روشن سنہرا باب ہے -بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے  11اگست’’ یوم آجوئی‘‘ کے حوالہ سے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ 11اگست بلوچ سیاسی تاریخ میں اہمیت کا حامل اور ایک تاریخ ساز دن ہے یہ1839سے لے کر 1947تک ایک طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے برٹش توسیع پسندوں کے انخلاء کے بعد11اگست 1947کو بلوچ ریاست کو دنیا کے نقشہ میں ایک آزاد ریاست کی طور پر  تسلیم کیا گیا ترجمان نے کہاکہ  11 اگست تاریخ کا ایک روشن سنہرا باب ہے اس کے پیچھے قربانیوں کا ایک لامتنائی تسلسل ہے یہ دن ہماری شعور کو جبنجھوڑ کر یہ ثابت کرتی ہے کہ آزادی کو کھبی معطل نہیں کیا جاسکتا ایک وہ بھی دن تھا ایک یہ بھی ہے امید ہے کہ بلوچ ایک عہد ساز جدوجہد کے ساتھ ایک دفعہ پھر آزادی کے اس سورج کو اپنی قربانیوں سے طلوع کریگا تاج برطانیہ کے خلاف بلوچ قوم نے ایک انتھک، طویل سیاسی سفارتی اور مزاحمتی جدوجہد لڑی جو انگریزوں کی بلوچستان میں عملداری اور اثر و رسوخ کے لئے کافی مشکلات پیدا کی ایک طرف برصغیر میں انگریزوں کے خلاف آزادی کی جنگ لڑی جارہی تھی تو دوسری طرف بلوچ قوم بھی اپنی آزادی اور وطن کی حفاظت کے لئے جدوجہد کا سلسلہ تیز کردیا  مری علاقوں سمیت مکران جہالاوان اور بلوچستان بھر میں انگریزی قبضہ کے خلاف بلوچ برسرپیکار تھے اگرچہ برٹش توسیع پسندوں نے بلوچ جغرافیہ کو بے رحمی کے ساتھ تقسیم کرکے مشترکہ بلوچ آبادی کے درمیان خونی لکیریں کھینچ کر بلوچ قوم کو بیک وقت مختلف ممالک کے ساتھ جنگ میں دھکیل دیا بلوچ قوم کی قوت کو منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن بلوچ قوم اپنی جدوجہد اورکوششوں سے بلوچستان کے ایک وسیع حصہ کو انگریزوں سے آزاد کرایا گو کہ جنگ عظیم دوئم کے تباہ کاریوں نے انگریزوں کے کمر توڑدیئے تھے اور وہ اس خطے سے جانے کا فیصلہ کرچکے تھے لیکن انہوں نے جاتے جاتے بلوچستان کی آزاد و خودمختیارحیثیت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاکہ بلوچستان کی حیثیت برصغیر کے دیگر ریاستوں کی طرح نہیں بلکہ یہ ایک آزاد و خودمختار ملک ہے لیکن ریاست پاکستان نے الحاق کے لئے بلوچ پارلیمنٹ کو ایک پیغام بھیجا جس کے رد عمل میں بلوچ کانفیڈرنسی نے الحاق کے شرط کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ الحاق کی شرط ہماری آزادی اور خود مختاری کے خلاف اور 4اگست 1947کو بلوچ ریاست اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معائدہ کے منافی ہے جس میں پاکستانی ریاست بلوچستان کی آزاد و خود مختیار حیثیت کو تسلیم کرچکے ہیں انہوں نے کہاکہ الحاق ایشیاء کے کروڑوں بلوچوں کی موت کی دستاویز پر دستخط کرنے کی مترادف ہے انہوں نے بلوچ کانفیڈرنسی کے الحاق کے خلاف فیصلہ کو پاکستان کے محکمہ خارجہ کو بھیج دی تھی-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز