کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 13 نومبر کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں شہداء کے دن کے حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا۔
ریلی ماما قدیر بلوچ کی قیادت میں تمام شہداء کی یاد نکالی گئی، ریلی عدالت روڈ سے نکلی جس میں خواتین اور جبری اغواء ہونے والے افراد کے لواحقین نے شرکت کی۔ ریلی مختلف شاہراہوں سے گذر کر احتجاجی کیمپ جا پہنچی.
احتجاجی کیمپ میں مقررین نے شہداء کے حوالے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 1839ء میں خان محراب خان شہید اور ساتھیوں نے انگریز سامراج کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انہوں نے عظیم قربانیاں اپنی سرزمین کیلئے دیں۔
مقررین نے کہا کہ آج بھی بلوچ قوم کو پسماندہ رکھا گیا ہے، معدنیات سے مالا مال مقبوضہ بلوچستان کے نوجوان کو ملازمتیں نہیں مل رہیں، بلوچستان میں خوشحالی اور ہریالی نہیں پائی گئی نوجوانوں کو تعلیمی پسماندگی میں رکھا گیا ہے آج سندھی، سرائیکی، بلوچ، پشتون عوام جو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، اس لئے تمام قومیتوں کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی بعد ازاں شہداء کی یاد میں شمعین روشن کی گئیں۔