شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریں13 سال سے لاپتہ 4 فرزندوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر...

13 سال سے لاپتہ 4 فرزندوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے۔ لواحقین

کوئٹہ(ہمگام نیوز) گزشتہ 13 سالوں سے جبری گمشدگی کا شکار چار بلوچ فرزند عمر مری، عبدالرحمن مری، جان علی مری اور علی خان مری کے لواحقین نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے فرزندوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے۔

والدین نے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاپتہ فرزندوں کی گمشدگی کے غم میں گزشتہ 13 سالوں سے گھر میں خوشی نہیں دیکھی ہے، لہذا ہم تمام متعلقہ ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے پیاروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز