Homeخبریں13 نومبر کا دن بلوچ وطن کیلئے قربان ہونیوالوں کی یاد میں...

13 نومبر کا دن بلوچ وطن کیلئے قربان ہونیوالوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، این ڈی پی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے 13 نومبر کے دن کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ قوم کی جانب سے ہر سال 13 نومبر کے دن وطن کیلئے قربانی کے
فلسفے پر فائز ہونے والے وطن کے سپوتوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، کسی بھی قوم کیلئے ان کے شہداء کالو باعث فخر ہوتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ 13 نومبر 1839 کے دن ریاست قلات کے والی خان محراب نان فرنگیوں کیخلاف، وطن کی قبضہ گیریت کیخلاف ایک ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے میدان جنگ میں لڑتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، وہ دن اور آج
کا دن بلوچ وطن کے فرزندان اپنے وطن کے دفاع کیلئے قربان ہوتے آرہے ہیں ۔ ہر سال 13 نومبر کا دن بلوچ قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، آج کے دن بلوچ قوم یہ عہد کرتی ہے کہ وہ نظریاتی اور فکری اساس پر اپنی مادر وطن کیلئے سینہ سپر
ہوکر جدوجہد کرتے رہیں گے ۔
یہ دن ان لوگوں کے نام ہے جو اپنے نظریہ اور اصولوں کو اپنی جان سے زیادہ قیمتی جانتے
ہوئے وہ راستہ اپنائے جوانہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر کرتا ہے اور وہ زندہ جاوید ہو جاتے ہیں ۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ریاست قلات کے میدان میں خان محراب خان کی دی گئی قربانیوں سے ہر محکوم اور بہادر انسان کو ظالم اور باطل طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا حوصلہ بھی ملتا ہے ۔
13 نومبر 1839ء کے دن کے اس واقعہ میں بلوچ قوم کے لئے جذبہ ایثار و قربانی، سرزمین سے حقیقی اور پچی محبت، وطن کی سربلندی کی خاطر اپنا سب کچھ بغیر چوں و چرا قربان کر کے کامیاب ہونے کا راز بھی مضمر ہے ۔

Exit mobile version