Homeخبریں14اگست پر لاپتہ افراد کو بازیاب کرکےان کے خاندانوں کو اذیت سے...

14اگست پر لاپتہ افراد کو بازیاب کرکےان کے خاندانوں کو اذیت سے نجات دلائے، نصراللہ بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ 14 اگست پر غمزادہ خاندانوں کو انکے لاپتہ افراد کے حوالے سے معلومات فراہم کرکے زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے گی۔

نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ تنظیمی سطح پر لاپتہ ہم نے افراد کے مسلے پر مختلف صوبائی و وفاقی حکومتوں سے ملاقاتیں کرچکے ہیں 2019 سے موجودہ صوبائی و وفاقی حکومت سے باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے مارچ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، وفاقی وزیر قانون اور وفاقی حکومت کے طرف سے لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیٹی کے سربرہ فروغ نسیم اور لاپتہ افراد کمیشن کے چیرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال سے بھی تفصیلی ملاقاتیں ہوئی ہے ہم انہیں لاپتہ افراد کی لسٹ بھی فراہم کیا اور انہوں نے ہمیں یقین دیانی کرائی کہ لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کے ساتھ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کیا جائے گا

نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور وفاقی کو ہماری طرف سے فراہم کردہ لاپتہ افراد کے لسٹ کو دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہورہا ہے اس دوران بہت سے لاپتہ افراد بازیاب ہوئے تو ہم نے بازیابی کے عمل کو خوش آئند قرار دینے کے ساتھ حکومت کو داد بھی دی لیکن کئی سالوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی میں خاص پیش رفت نہیں ہوئی اور نہ ہی انکے حوالے سے انکے خاندان کو معلومات فراہم کی جارہی ہے اور اب لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ سست راوی کا شکار ہو چکا ہے اور جبری گمشدگیوں سلسلہ بھی جاری ہے اس لیے ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے اپنے وعدے پورا کرے اور 14 اگست کے خوشی کے موقع پر لاپتہ افراد کے غمزادہ خاندانوں کو انکے لاپتہ پیاروں کے حوالے سے معلومات فراہم کرکے انہیں زندگی بھر کی اذیت اور جبری گمشدگیوں کے مسلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرکے لوگوں کو عدم تحفظ کے احساس سے نجات دلائی جائے

Exit mobile version