فرینکفرٹ لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ جرمنی اور یو کے برانچز کی جانب سے 14 اگست کے دن جرمنی اور یو کے کے شہروں فرینکفرٹ اور لندن میں پاکستانی کونسلیٹس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ احتجاج پاکستانی نام نہاد آزادی کی سلور جوبلی (75 سال) کی مناسبت سے منعقد ہورہی ہے جو جرمنی کے معیاری وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ دوسری طرف لندن میں بھی پاکستانی کونسلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ لندن میں یہ مظاہرہ شام کے 2 سے لیکر 4 بجے تک منعقد ہوگا۔
فری بلوچستان موومنٹ جرمنی اور یوکے برانچز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس سال پاکستان اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے جس کو پاکستانی سلور جوبلی کے نام سے پُکارتے ہیں مگر بلوچستان گزشتہ سات دھائیوں سے غلام ہے اور پاکستان جیسے کرپٹ اور مصنوعی ملک کے زیر قبضہ ہے یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم پاکستان سے جان نہیں چھڑا سکے ہمیں اپنی منتشر قوت کو یکجا کر کے بلوچستان کی آزادی کے لئے کام کرنے کئ ضرورت ہے
فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ اس وقت ہماری خواتین جن کے پیارے پاکستان کے اذیت خانوں میں بلوچ قوم اور قومی تحریک سے اپنی کمٹمنٹ کی سزا کاٹ رہے ہیں سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں بلوچ ڈائیسپورہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی جماعتوں کو ان کی زبان کا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے اپنے گروہی مفادات کو ایک طرف رکھ کر بلوچ قومی مفادات کو لیکر آگے بڑھیں جو ہماری کامیابی کی واحد اُمید اور راستہ ہیں۔
فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم جرمنی اور یو کے میں رہنے والے والے تمام بلوچ سیاسی ورکروں اور عام بلوچوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے احتجاج میں حصہ لیکر بلوچستان کی آواز کو توانائی بخشیں تاکہ یہ ثابت ہو کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور اس وقت اپنی آزادی کی تحریک کو منظم انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔


