کوئٹہ (ہمگام نیوز ) خسرہ ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے والی وبائی مرض ہے جو بہت جلد پورے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ سال 2018 میں خسرہ کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر محکمہ صحت نے خسرہ جیسے موذی مرض کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 15 اکتوبر سے شروع ہو کر 27 اکتوبر تک جاری رہے گی اس دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں عارضی طور پر محلہ ،مسجد،مدرسہ، سکول میں قائم سینٹرز میں جا کر اور اس کے علاوہ مراکز صحت پر بیٹھ کر 9 ماہ سے لے کر59 ماہ تک کے تمام بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائے گی، ہر علاقے کے رضا کاروں سے گزارش ہے کہ اپنی یونین کونسل میں گاوں کی سطح تک ٹیموں کے شیڈول سے آگاہی حاصل کریں اور جس دن ٹیم آپ کے محلہ میں خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگانے آئے اس دن اپنے 9 ماہ سے لے کر 59 ماہ تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے ضرور لگواکر اس موزی مرض سے اپنے آنے والی نونہالوں کو بچائے۔