پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریں18 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر...

18 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا: پولیس کا دعویٰ

کراچی(ہمگام نیوز) قابض پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے رکن محمد شہزاد عرف کھجی عرف حضرت ( را) کو 18 افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے سبب گرفتار کرلیا ہے۔

زرائع کے مطابق پولیس چیف نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ ملیر سٹی سے گرفتار دہشت گرد محمد شہزاد عرف کھجی عرف حضرت ( را) سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکا ہے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 18 افراد کو قتل کیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق ملزم نے 1988ء میں ایم کیو ایم لندن شاہ فیصل سیکٹر میں کارکُن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی، اور کچھ عرصے بعد نعیم شری کے ٹارگٹ کلنگ گروپ میں شامل ہوگیا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 18 بندوں کو قتل کر دیا ہے

ترجمان نے مزید بتایا کے پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف کے باعث بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم نے بھارت کے شہر دہلی میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، اس کے بعد وہ واپس آکر کراچی میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو بھی قتل کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز