سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریں20 مہینے سے قابض پاکستان کی جانب سے جبری گُمشدگی کے شکار...

20 مہینے سے قابض پاکستان کی جانب سے جبری گُمشدگی کے شکار بلوچ فرزند بازیاب

 

تربت(ہمگام نیوز) 20 مہینے قبل قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی جانب سے جبری اغواء کے شکار ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے بلوچ فرزند بازیاب ہوگئے۔

پیر جان ولد بشیر احمد کو قابض پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں نے 19 جولائی 2019 کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت سے اغواء کرکے اپنے ٹارچر سیلوں میں منتقل کیا تھا جو 20 مہینے کے بعد بازیاب ہوگئے۔

جبری گُمشدگی کے شکار بلوچ فرزندوں کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے چئیرمین نصراللہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبُک پر بیان دیتے ہوئے تربت سے جبری گُمشدگی کے شکار پیر جان ولدبشیر احمد کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز