سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریں2013 سے لاپتہ خالد نواب کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب میں...

2013 سے لاپتہ خالد نواب کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 2013 سے جبری گمشدگی کا شکار خاران کے رہائشی خالد نواب بلوچ کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ اور ایڈوکیٹ خالدہ بلوچ کے علاوہ لاپتہ خالد نواب کے فیملی ممبران نے شرکت کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مخاطبین نے کہا کہ ‘ خالد جو 2013 سے لاپتہ ہے جس کی بوڑھی ماں بیٹے کے انتظار میں راستہ تکتی رہی جن کے سامنے ان کے 2 بیٹے اٹھا لیے گئے پھر ایک ہفتہ بعد ایک بیٹے کی مسخ شدہ لاش ملی جبکہ دوسرا بیٹا خالد تاحال لاپتہ ہے۔ ہم پوچتے ہیں کہ اس ریاست میں آخر یہ کونسا قانون یا کونسے کتاب میں لکھا ہے کہ لوگوں کو زدکوب کر کے سالوں تک زندانوں میں قید رکھو اور ان کی مسخ شدہ لاش پھینکو۔’

واضح رہے کہ خالد نواب اور اس کے بھائی مقبول نواب کو 2013 میں ایک فوجی جارحیت کے دوران خاران میں واقع ان کے گھر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ بعدازاں مقبول نواب کی مسخ شدہ لاش کراچی سے برآمد ہوا جبکہ خالد نواب تاحال لاپتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز