چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریں2020 تک پاکستان کی معاشی ترقی خطے میں سب سے کم رہے...

2020 تک پاکستان کی معاشی ترقی خطے میں سب سے کم رہے گی.ADB

اسلام آباد( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کردی ہے.
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد تک رہے گی جبکہ 2020 میں بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہے گی اور اس لحاظ سے پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے میں سب سے کم رہے گی.
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ بھارت کی شرح نمو 2019 میں 7.2 فیصد رہے گی  اور 2020 میں بھارت کی شرح نمو 7.3 فیصد رہے گی جب کہ چین کی شرح نمو 2019 میں 6.3 فیصد رہے گی اور 2020 میں چین کی شرح نمو 6.1 فیصد رہے گی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز