دوشنبه, جنوري 27, 2025
Homeخبریں2021 کے آخر تک ملک کے 80 فیصد آبادی کو ویکسین لگائیں...

2021 کے آخر تک ملک کے 80 فیصد آبادی کو ویکسین لگائیں گے۔ چین کا ہدف

بیجنگ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چین نے کہا ہے کہ اسے توقع ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنے ملک کی 80 فی صد آبادی کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دے گا۔ چین کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ سے زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز تک چین میں 70 کروڑ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگ چکی تھی۔ جب کہ زیادہ تر ویکسین مئی کے مہینے میں لگائی گئی ہے۔

ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین میں روزانہ ایک کروڑ 90 لاکھ افراد کو ویکسین دی جا رہی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں امریکہ میں اپریل کے دوران ، ویکسین لگانے کی مہم کے عروج میں روزانہ 34 لاکھ افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جا رہے تھے۔

تاہم چین کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہاں کتنے فی صد افراد کی ویکسین کی خوراکیں مکمل ہو چکی ہیں, کیونکہ چین کے حکام نے اس سلسلے میں ابھی تک اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔

واضح رہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ کی 87 فی صد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ بیجنگ میں ویکسین لگانے کی رفتار ملک کے دوسرے حصوں کے مقابلے میں کافی تیز بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز