واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 50کروڑ 70لاکھ کلومیٹر کے فا صلہ پر واقع ایک سیارچہ سال 2027تک زمین سے ٹکراسکتا ہے300قطر کا آسٹرائیڈ نامی سیارچہ 14کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے نظام شمسی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ امریکی خلائی ادارہ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برائیڈن سٹرائن نے یونیورسٹی آف میری لینڈ میں چھٹی ڈیفنس کانفرنس پر کہا کہ دنیا بھر کے سائنسدانوں کو زمین کے دفاع اور تحفظ پر توجہ دینا ہوگی۔