سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریں27مارچ بلوچستان پر قبضہ خلاف کینیڈا،جرمنی،نیدرلینڈ،سویڈن،لندن اور امریکہ میں مظاہرےہونگے،ایف،بی،ایم

27مارچ بلوچستان پر قبضہ خلاف کینیڈا،جرمنی،نیدرلینڈ،سویڈن،لندن اور امریکہ میں مظاہرےہونگے،ایف،بی،ایم

لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام 27 مارچ 1948 کو بلوچستان پر بزور اسلحہ پاکستانی قبضہ گیریت کے خلاف اس سال بھی دنیا کے مخلتف ممالک جن میں کینیڈا،جرمنی،نیدرلینڈ،سویڈن اور امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی۔ سی میں احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
مارچ بلوچ تاریخ کی سیاہ ترین دن ہے۔ برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ریاست بلوچستان کی آزاد و خود مختیار حیثیت کو تسلیم کرنے کے بجائے بلوچ قومی آزادی کو طاقت کے زور پر سلب کرتے ہوئے بلوچ قوم کی آزاد شناخت کو مسخ کرنے کی کوشش کی جو کہ نہ صرف مسلمہ عالمی اصولوں کی خلاف ورزی تھی بلکہ بلوچستان پر قبضہ پاکستان کی ننگی جارحیت تھی۔
بلوچ قوم شروع ہی سے جبری قبضہ کو مسترد کرتے ہوئے اعلانیہ جدوجہد جاری رکھتے ہوئے کہاہے کہ کہ بلوچ قوم اپنی قومی آزادی و شناخت پر کسی بھی صورت سمجھوتہ کے لئے تیار نہیں ہوگا۔
واضح رہے 27 مارچ کو ہر سال بلوچ قوم پاکستانی قبضہ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرچکے ہیں۔ اور ہر سال کی طرح اس سال بھی فری بلوچستان موومنٹ بیرون ممالک مختلف پروگرام کا انعقاد کرےگا۔27مارچ 1948
بلوچستان پر قبضے کا سیاہ دن ہے۔
پاکستان کی بلوچستان پر قبضہ گیریت کے خلاف فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں کی جانب سے 27 مارچ کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
( فری بلوچستان موومنٹ) ایف -بی- ایم تمام بلوچوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں اور عالمی میڈیا کو امریکہ میں ہونے والے مظاہرے میں شریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ بلوچ قوم کےاوپر ہونے والے مظالم کے بارے میں دنیا کو آگاہی دے سکے۔
امریکہ میں ہونے والے احتجاج کی شیڈول دن : 27 مارچ 2018
وقت:02:00 – 12:00
جگہ : وائٹ ہاوس کے سامنے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز