یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریں27مارچ بلوچستان بھر پہیہ جام،شٹرڈاؤن ہڑتال،یوم سیاہ اعلان۔بی این ایف

27مارچ بلوچستان بھر پہیہ جام،شٹرڈاؤن ہڑتال،یوم سیاہ اعلان۔بی این ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچ نیشنل فرنٹ(بی این ایف ) کے مرکزی ترجمان نے 27 مارچ کو بلوچستان بھر میں یومِ سیاہ ،پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچوں کی تاریخِ جد و جہد صدیوں پر محیط ہے ریاست پاکستان کی بلوچستان پر قبضے کے بعد بلوچ نے نئی جہت کے ساتھ بلوچستان کی آزاد حیثیت کی بحالی کی جد و جہد شروع کی ، جس میں پہلے آغا عبدالکریم اور بعد میں نواب نوروز خان جبری قبضہ کے خلاف ہتھیار اُٹھا کر بلوچ کی آواز بن گئے ۔ موجودہ ابھار و جد و جہد کی آغاز کے خالق خیر بخش مری اس جہان میں نہیں رہے مگربی ایس او آزاد اور بی این ایم نے اِسے مزید منظم کرکے جاری رکھا ہوا ہے ۔یہ جبری قبضہ 27 مارچ 1948 سے جاری ہے ۔ اس دن پاکستان کی درندہ فوج نے بلوچستان کی صدیوں کی آئینی و قانونی ریاست کو بزور شمشیر ختم کرکے بلوچستان کو پاکستان کی ایک کالونی بنانے میں کامیاب ہوا مگر بلوچ قوم کبھی بھی خاموش نہ رہا ۔ یہ قبضہ بلوچوں کی ہزاروں سالہ ثقافت و شناخت پر قبضہ تھا جسے بلوچ قوم دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ہر سال یومِ سیاہ کے طور پر مناتی اور احتجاج کرتی ہے ۔ اسی طرح بی این ایف 27 مارچ 2015 بروز جمعہ بلوچستان بھر میں یوم سیاہ ، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرکے بلوچ عوام ، ٹرانسپورٹرز حضرات اور تاجر برادری سے اپیل کرتی ہے کہ یوم سیاہ اور پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیکر پاکستان کی بلوچستان پر جبری قبضہ اور مظالم کو دُنیا کے سامنے آشکار کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز