یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریں27مارچ کو بلوچ قوم پرستوں کی ہڑتال کے خلاف انتظامیہ متحرک

27مارچ کو بلوچ قوم پرستوں کی ہڑتال کے خلاف انتظامیہ متحرک

تربت( ہمگام نیوز)27مارچ کو بلوچ قوم پرستوں کی ہڑتال کے خلاف انتظامیہ متحرک، لاؤڈ اسپیکر کے زریعے پاکستانی فورسز نے اعلان کرتے ہوئے آج کسی قسم کی احتجاجی سرگرمیو ں سے تاجر برادری کو دور ہو کر دکانیں کھولنے کے احکامات دے دیئے۔ پاکستانی فورسز نے ہفتے کے روز تربت شہر میں گشت کر کے لاؤڈ اسپیکر کے زریعے تمام دکانداروں او ر تاجر برادری کو بلوچ قوم پرستوں کی جانب سے آج27مارچ کو ہونے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال سے لاتعلق رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام دکاندار بلا خوف و خطر اپنی دکانیں کھول دیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ یاد رہے کہ23مارچ کو قوم پرستوں کی ہڑتال ناکام بناتے ہوئے انتظامیہ نے تمام بند دکانوں کو کھول دیا تھا بند ہونے کی وجہ سے کئی دکانوں کے تالے انتظامیہ نے مجبورا توڑ دیئے تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز