دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریں 27مارچ کی مناسبت سے مرکزی ریفرنسز منعقد، پمفلٹ شائع۔کانسٹیٹیوشنل بلاک

27مارچ کی مناسبت سے مرکزی ریفرنسز منعقد، پمفلٹ شائع۔کانسٹیٹیوشنل بلاک

کوئٹہ ( ہمگام )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے 27مارچ یوم قبضہ گیریت کے حوالے سے کراچی، حب اور پنجگور میں مرکزی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیااور بلوچستان پر ریاستی قبضے کی وجوہات ، قومی کمزوریوں اور آزادی کی تحریک میں اس دن کی اہمیت کے حوالے سے پمپلٹ بہ عنوان ’’ قبضہ گیریت اور قومی کمزوریاں ‘‘ شائع کیا گیا تحریک میں اس دن کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ27 مارچ قومی آزادی سے محرومی کی یاد دلانے کے ساتھ ساتھ ہماری کمزوریوں اور غلامی کے اصل وجوہات کی بھی نشاندہی کرتی ہے جن سے سبق سیکھنا ضروری ہے آج قومی تحریک میں قومی اداروں کی تشکیل ، مختلف محاذوں کے درمیان فرق اور زمہ داریوں کے تقسیم ، قومی تنازعات کا حل اور عالمی سطح پر دوست اور دشمن طاقتوں کے ساتھ معاملات جیسے مسائل موجود ہیں بلوچ نوجوان تاریخی واقعات کا تنقیدی جائزہ لیں اور تحریک میں موجود کمزوریوں اور مساحل کا ادراک کرتے ہوئے ان کے حل میں فعال کردار ادا کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز