جنوبی کوریا(ہمگام نیوز) جنوبی کوریا میں ساسانگ ایپل کے سامنے نصیراحمد بلوچ سمیت ساتھیوں نے ۲۷مارچ یوم سیاہ کی مناسبت احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرزاٹھائے ہوئے تھے جن میں مختلف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے قابض ریاست کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے نفرت اور غصے کا اظہار کیا۔ نصیر احمد بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سیاہ دن ۲۷ مارچ کو کوئی بھی بلوچ بھول نہیں سکتا کیونکہ یہ دن غلامی کی زنجیروں کو کھینچ کر ہمارے زخموں کو کرید کر تازہ کرتی ہے۔بلوچ آزاد ریاست پر پاکستانی قابض نے اپنی طاقت کے گھمنڈ پر تمام عالمی قوانین کو پیروں تلے روندکر قبضہ کیا۔بلوچ قوم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے اسی دن سے لیکر آجتک اپنی تمام طاقت اورہتھکنڈے استعمال کرکے آرہی ہے۔ہزاروں بلوچ فرزندوں کوشہید اور ہزاروں کو اذیت خانوں میں رکھ کر بھی بلوچ قوم کی جزبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکا۔چونکہ زندہ قومیں مقیدی بن سکتے ہیں مر کر مٹ سکتے ہیں مگر قابض کی غلامی کو ہرگز قبول نہیں کرتے۔بلوچ ایک زندہ قوم ہے اسکی تاریخ میں غلامی نہیں ہے۔
آخر میں مظاہرے کے بعد نصیراحمد بلوچ اپنے ۵۰۰سو کیلومیٹر پیدل لانگ مارچ کی پروگرام کے مطابق اپنی پہلی منزل کی طر ف روانہ ہوئے۔