دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریں27 مارچ کو جرمنی کے شہر کولن میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی...

27 مارچ کو جرمنی کے شہر کولن میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی جائے گی: ایف بی ایم

برلن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے 27 مارچ کو جرمنی کے شہر کولن میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی جائے گی. فری بلوچستان موومنٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ 27 مارچ بلوچستان کی تاریخ میں وہ سیاہ دن ہے جب پاکستانی دہشت گرد آرمی نے بزور شمشیر بلوچستان کی آزاد ریاست پر قبضہ کیا۔ اُس دن سے لیکر آج تک بلوچ قوم اس غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت کررہی ہے۔ اس 74 سالہ مزاحمت میں بلوچ قوم نے ہزاروں کی تعداد میں اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ اسی تسلسل سے آج کی تاریخ تک جاری ہے جو بلوچ وطن کی آزادی تک یوں ہی جاری رہے گی. بلوچ سرزمین پر آج دشمن پاکستان و ایران نے جو ظلم کی سیاہ رات قائم کی ہے اُس کے خاتمے کے لئے ہمیں مخلصی اور نیک نیتی کے ساتھ صرف آزادی کے عظیم مقصد کے لئے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہئیے. تشکیل ریاست کے لئے جدوجہد کے جو تقاضے ہیں وہ عمل ہی بلوچ قوم کو اُس کی منزل تک پہنچا سکتی ہے. ہمیں چاہئیے کہ ہم بلوچستان کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچا دیں. اسی سلسلے میں فری بلوچستان موومنٹ 27 مارچ کے دن دوپہر دو بجے جرمنی کے شہر کولن میں میسے دوئتس اسٹیشن کے مقام پر ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کریگی جس کے بعد ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی جو مختلف مصروف شاہراؤں سے گشت کرتے ہوئے کولن سینٹرل اسٹیشن تک جائے گی.

اس جاری کردہ بیان کے آخر میں
فری بلوچستان موومنٹ جرمنی میں رہنے والے تمام بلوچوں اور انسانی آزادی پر یقین رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے احتجاج میں حصہ لیکر بلوچ و بلوچستان کی آواز میں اپنی آواز ملائیں تاکہ بقائے انسانی کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز