دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریں27 مارچ کو مختلف ممالک میں مظاہرے اور پروگرام ہونگے۔ FBM

27 مارچ کو مختلف ممالک میں مظاہرے اور پروگرام ہونگے۔ FBM

برلن ۔ بلوچ وطن پر پاکستانی قبضہ کی 71 ویں سال کے موقع پر فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے کل27 مارچ کو مخلتف ممالک میں مظاہرے اور پروگرام ہونگے جبکہ سوشل میڈیا میں کمپین چلایا جائے گا۔

ھمگام نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 27 مارچ کو بلوچستان پر پاکستانی جبری قبضہ کے دن مناسبت سے فری بلوچستان موومنٹ لندن، جرمنی ، امریکہ، کینڈا، آسٹریا سمیت دیگر ممالک میں مظاہرے اور پروگرام کا انعقاد کرے گا اور بلوچستان میں پاکستانی فوج کی بربریت، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر لوگوں کو آگاہی دیا جائے گا۔
جبکہ فری بلوچستان موومنٹ اور دیگر آزادی پسند جماعتوں، بلوچ سوشل میڈیا کارکن سمیت بلوچ قوم کے ہمدرد اس دن کی مناسبت سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئیٹر پر
#27MarchBlackDay
کے ہیش ٹیگ سے کمپین بھی چلائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز